لوئر دیر،پہاڑی تنازعے کے حل کیلئے جرگہ کی کوششیں تیز

  لوئر دیر،پہاڑی تنازعے کے حل کیلئے جرگہ کی کوششیں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لوئر دیر(نمائندہ خصوصی)تحصیل بلامبٹ کے نواحی علاقہ شائٹی پہاڑی تنازعہ کی حل کیلئے دیر قومی جرگہ نے کوششیں تیز کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے قومی جرگہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کر ا دی اس سلسلے میں دیر قومی جرگہ کے چیئر مین وسابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری،اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمیل خان کے علاوہ جرگہ ممبران ایم پی اے حاجی بہاد ر خان،ملک محمد زیب،فخر الزمان،سابق ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان،سابق ایم اپی حاجی سعید گل،انجینئر یعقوب الرحمن،ملک عبد الستار خان،گل ملک،ملک بہرام خان،شاد نواز خان،محمد رسول خان آف رانی،ملک نادر خان،خورشید خان اور سید سلطنت یار ایڈوکیٹ اور فریقین نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق 48سالوں سے بلامبٹ کے نواحی پہاڑ شائٹی درہ پر مالکانان غاڑہ اور اہلیان شائٹی کے درمیان تنازعہ چلا آرہاہے جس دونوں فریقین سے کئی افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مسئلے نے مذید شدت اختیار کر لیا ہے مسئلے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے دیر قومی جرگہ کے چیرمین سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان کی قیادت میں ضلع دیر کے تمام سیاسی جماعتوں اور علاوہ مشران پر مشتمل جرگہ تشکیل دی جرگہ نے اس سے قبل دونوں فریقین کے ساتھ مذاکرات بھی کیں ہفتہ کے روز تنازعہ کی مستقل حل اور صلح کرانے کی غرض سے جرگہ چیر مین صاحبزادہ محمد یعقوب خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مالکانان غاڑہ اور اہلیان شائٹی کے مشران نے جرگہ کو مکمل اختیار دیتے ہوئے اپنے اپنے بیانات بھی جرگہ کے سامنے ریکارڈ کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمیل خان نے تنازعہ کی مستقل حل کرانے پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے جرگہ پر زود دیاکہ مسئلے کو جتنا بھی ممکن ہو افہام وتفہیم کے زریعے حل نکالے اس موقع پر دیر قومی جرگہ کے چیرمین صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے میڈیا کو بتایا کہ شائٹی پہاڑی تنازعے کی حل میں جرگہ انتہائی مخلصانانہ قومیت اور تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کوششیں اور مسلسل کام کر رہی ہیں اور انشاء اللہ جلد ضلع دیر کے عوام کو اس سنگین مسئلے کی حل کی خوشخبری سنائے گے۔