نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام،کپڑا برآمد

  نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام،کپڑا برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس تھانہ متھرا نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران غیر ملکی کپڑا برآمد کر لیا گیا، جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈی ایس پی رورل رحیم حسین خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء میں ملوث ملزمان کسی بھی وقت غیر قانونی طور پر در آمد شدہ غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پرایس ایچ او تھانہ متھراراضی خان نے ناکہ بندی پر دو مشکوک موٹر کاروں کو روک کر تلاشی لینے پر غیر ملکی کپڑا برآمد کرلیا، سمگلنگ میں ملوث افراد نے غیر ملکی کپڑا ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، برآمد غیر ملکی کپڑا ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر گوہر خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دئیے گئے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر