نواز شریف کے کزنوں کے بینک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ، سماعت ملتوی

  نواز شریف کے کزنوں کے بینک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ، سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم کورٹ کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت ملز شریف گروپ آف انڈسڑیز کے بینک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ پر سماعت 31جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے بینک کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔بینکنگ کورٹ میں کشمیر ملز اور اتفاق ملزکی جانب سے بینکوں سے اربوں روپے کے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کی درخواست پر گزشتہ روزسماعت ہوئی،بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اتفاق مل اور کشمیر مل نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا،قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹس جاری کئے گئے،اتفاق ملز اور کشمیر ملز قرضہ واپس نہیں کررہیں،قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیاجائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتو ی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

سماعت ملتوی

مزید : پشاورصفحہ آخر