نئے ڈی آر سی میں بااعتماد افراد کو شامل کیا جائے،عمائدین
باڑہ(نمائندہ پاکستان)قبیلہ برقمبر خیل ک مشران کا اسسٹنٹ کمشنر باڑہ کے خلاف پریس کانفرس،ایک بار پھر برائے نام ڈی آر سی سے باڑہ کی امن کیلئے نقصان دئے ہے،حکام اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور نئے ڈی آر سی کیلئے اقوام سے مشورہ کرکے بااعتماد افراد کو شامل کیا جائے۔قبیلہ برقمبرخیل مشران قبیلہ برقمبرخیل کے مشران نے اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے جو لوگ منتخب کئے ہیں وہ باڑہ کے تمام قبیلوں کو قابل قبول نہیں ایسی طرح کے برائے نام اور اے سی کے آفس میں گھنٹوں میں قبائیلوں کے سروں پر سودا بازی باڑہ کے امن کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ہے اپر باڑہ برقمبرخیل مشاورت کے بغیر لئے گئے اے ڈی ار میں منتخب ممبران ہم مسترد کرتے ہیں۔ ایف سی ار کے عکاسی کرنے والے نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں اور اپر باڑہ برقمبرخیل سے سلیکٹیڈ ADR ممبران ہم مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اپر باڑہ برقمبر خیل کے قومی مشران نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی مشاورت کے بغیر لئے گئے اے ڈی ار ممبران ہمیں قبول نہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے ADR میں جو لوگ منتخب کیں ہیں وہ ہم مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ DRC اور ADR میں ڈپٹی کمشنر خیبر اور اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے جو لوگ سلیکٹ کیں ہیں یہ وہی پرانی نظام ایف سی ار کے عکاسی کرتا ہے جس کی وجہ سے صدیوں سے قبائلی عوام کو ترقی سے محروم رکھا جس کا ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ سلیکٹیڈ ہمیں کھبی بھی قابل قبول نہیں۔لیکن موجودہ سلیکشن ایف سی ار کی عکاسی اور ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختوانحوا سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ اے ڈی ار پر نظرثانی کرکے قوموں کے مشاورت سے مشران منتخب کریں اگر ہمارے مطالبات نہ ماننے گئے تو مستقبل قریب میں ائندہ لحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ہریش کانفرنس کے موقع پر یعقوب افریدی، طارق افریدی، حاجی جان بدین، حاجی مجیب سیمت دیگر مشران موجود تھے