آئین دستاویز، صحیفہ نہیں،اظہار رائے کی آزادی روکنا ناممکن،شہزاد اکبر
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے آئین ایک دستاویز،کوئی صحیفہ نہیں۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا جمہوری عمل کا تسلسل ضروری، اٹھارویں ترمیم پر صرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، ہم تو بل پاس نہیں کروا سکتے تو آئینی تر میمی بل کیسے منظور کروائیں گے۔ سول سروسز زوال کی طرف گامزن ہیں لہٰذا ہمیں اپنے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔شہزاد اکبر نے کہا پیچیدہ مسائل پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے اور بہتر ڈائیلاگ پارلیمان سے باہر شروع ہوتا ہے جس میں عوام کی آواز شامل ہوتی ہے۔اظہار رائے کی آزادی کو روکنا ناممکن، ہمارے ملک میں سیاسی گنجائش نہیں ہے جو طلبہ اور تاجر تنظیموں کے ذریعے بنائی جا سکتی ہے، اگلی نسل کیلئے ہمیں سیاسی جگہ بنانی ہے۔
شہزاد اکبر