فلموں کے بارے میں فیصلہ دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں،قبلہ ایاز

فلموں کے بارے میں فیصلہ دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں،قبلہ ایاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہے۔چند روز قبل مرکزی فلم سنسر بورڈ نے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کے تنقیدی جائزے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی ضمن چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ حکومت نے فلم 'زندگی تماشا' کا معاملہ ہمارے پاس بھیجا ہے، ہم اس کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہے لیکن اگر سرکار ہم سے کوئی بات پوچھے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کا جواب دیا جائے۔ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ ہم فلم زندگی تماشا ہے کہ بارے میں فیصلہ نہیں صرف رائے دیں گے کیونکہ فیصلہ دینا صرف متعلقہ اداروں کا کام ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین کا فلم ’زندگی تماشا‘ کا جائزہ لینے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم فلم اور ڈراموں کے ماہرین سے مشورہ لیں گے، کسی کے دباؤ میں آ کر کوئی رائے قائم نہیں کریں گے۔
قبلہ ایاز

مزید :

صفحہ اول -