یوٹیلٹی سٹوروں پر دالیں،مصالحے،آئل کی قیمتوں میں 20روپے فی کلو تک اضافہ

  یوٹیلٹی سٹوروں پر دالیں،مصالحے،آئل کی قیمتوں میں 20روپے فی کلو تک اضافہ

  



لاہور(این این آئی) یوٹیلٹی سٹورز پر دال چنا، کوکنگ آئل اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،برائلر گوشت کی قیمت میں بھی ایک ہی روز 12روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز پر دال چنا کی قیمت 5روپے اضافے سے 167روپے، مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 18روپے فی کلو جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں 10سے20روپے اضافہ کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں شہر میں پرچون سطح پربرائلر گوشت 12روپے اضافے سے 248روپے،زندہ برائلر مرغی 7روپے اضافے سے171روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت8روپے کمی سے 114روپے فی درجن رہی۔

دالیں،اضافہ

مزید : صفحہ اول