شیخ رشید کا ایم ایل ون مکمل ہونے پر وزارت چھوڑنے کا اعلان

  شیخ رشید کا ایم ایل ون مکمل ہونے پر وزارت چھوڑنے کا اعلان

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے مغلپورہ ڈرائی پورٹ پر نئی فریٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا میری زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے، اس کے بعد مستعفی ہوجاؤں گا، ایم ایل ون انقلابی اقدام ہے، حکومت اسے مکمل کرے گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک ماہ میں 5 ڈرائی پورٹس کھولنے جا رہے ہیں، ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے، فریٹ ٹرینوں پر ٹریکر نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا 16 ماہ میں جو مسائل ہمیں ملے کسی اور حکومت کو نہیں ملے، کوئی ہفتہ ایسا نہیں ہوتا جب حکومت کو کسی مسئلے سے نہ نمٹنا ہو، سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کابینہ اجلاس میں آٹے کی برآمدات کے خلاف ووٹ دیا تھا، مانتا ہوں آٹا بحران پر ہم قابو نہیں پاسکے، ملک میں مضبوط پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے، چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دارچینی مافیا ہے۔ انہوں نے کہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، عمران خان ہر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں نے خزانے کو لوٹ لیا۔

شیخ رشید/اعلان

مزید : صفحہ اول