پنجاب حکومت کے ساتھ فنڈز کے حصول کا معاملہ اٹھایا جائے گا، شاہ محمود قریشی

پنجاب حکومت کے ساتھ فنڈز کے حصول کا معاملہ اٹھایا جائے گا، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ساتھ فنڈز کے حصول کا معاملہ اٹھایا جائے گا، فنڈز کے ساتھ منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اولیاء کے شہر کی اہمیت کے پیش نظر زیادہ ترقیاتی فنڈز کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کے منتخب ممبران اسمبلی کے درمیان مثالی رابطہ کار موجود ہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز فنڈز کے حصول کیلئے مشترکہ کوشش کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ فنڈز کے حصول کا معاملہ اٹھایا جائے گا، فنڈز کے ساتھ منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں صفائی کا مسئلہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو منظم بنانے سے حل کر لیا گیا، سیوریج شہر کا سب سے گھمبیر مسئلہ ہے، واسا کے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واسا حکام شہریوں کو سیوریج کے عذاب سے نجات دلائیں، سیوریج مسائل کی وجہ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، واساکے حکام کو اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کے 2ارب روپے واسا کے افسر نے استعداد نہ ہونے پر لینے سے انکار کر دیا، واسا کو اپنی استعداد بڑھانی ہوگی، محکموں کے افسران کو ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے غیر منظور شدہ 12 منصوبوں کی منظوری لی جائے گی، حکومت پنجاب سے زمین خریدنے کے لیے 10ارب حاصل کیے جائیں گے، نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے فنڈنگ کا مسئلہ اٹھائیں گے۔وزیر خارجہ نے مدنی چوک فلائی اوور میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلائی اوور کا ٹینڈر جلد جاری کیا جائے، عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنے میں افسران کو کیا تکلیف ہے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -