الیکشن کمیشن،وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واؤڈا کو کاغذات نامزدگی میں غیرملکی شہریت سے متعلق جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔الیکشن کمیشن فیصل واؤڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔
فیصل واؤڈا/نوٹس