پاکستان میں غیرقانونی داخلہ، غیرملکی سائیکلسٹ کی ضمانت منظور

  پاکستان میں غیرقانونی داخلہ، غیرملکی سائیکلسٹ کی ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے غیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہونے والے غیرملکی سائیکلسٹ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کاحکم دے دیاہے۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی،ایف آئی اے نے ملزم غیر ملکی سائکلسٹ وکٹر کے خلاف درج مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کررکھاہے،جس پر غیر ملکی سائیکلسٹ وکٹر نے 26دسمبر کو ضمانت کے لئے ضلع کچہری سے رجوع کیا تھا،ایف آئی اے کا موقف ہے کہ غیر ملکی سائیکلسٹ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا،ایف آئی اے نے وکٹر کے خلاف فارنرز ایکٹ 1946 ء کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے،وکٹر زکو اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے،وکٹر ز واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا جاتے وقت گرفتار ہوا، وکٹرز سائیکل پر ورلڈ ٹور پر نکلا ہے تاہم غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا۔

سائیکلسٹ ضمانت

مزید : صفحہ آخر