حافظ سعید کے خلاف 2مقدمات کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

  حافظ سعید کے خلاف 2مقدمات کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پروفیسر حافظ سعیداورملک ظفر اقبال کے خلاف 2مقدمات کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی،سی ٹی ڈی نے حافظ سعید سمیت 2ملزمان کے خلاف غیر قانونی طور پر فنڈنگ کے 2 مقدمات درج کر رکھے ہیں،سی ٹی ڈی کی جانب سے حافظ سعید سمیت 2 ملزمان کو سخت ترین سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا،گزشتہ روز پراسیکیوشن نے عدالت میں مزید 2 گواہان کے بیانات قلمبند کرا دیئے،عدالت نے حافظ سعید سمیت 2 ملزموں پر درج غیر قانونی فنڈنگ کے مقدمہ میں ملزمان کی حاضری لگائی،حافظ محمد سعید کے خلاف سی ٹی ڈی میں غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ملزموں کے وکیل کا کہناہے کہ ان کے موکلوں پر بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیاہے،جسے خارج کیا جائے۔

حافظ سعید مقدمات

مزید : صفحہ آخر