گلوکارہ کے مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس کی سماعت ملتوی

  گلوکارہ کے مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس کی سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی،گزشتہ روز فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی،عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتو ی کردی، عدالت میں وائلڈ لائف نے سرچ وارنٹ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا رکھی ہے،جس پرعدالت نے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کررکھا تھا تاہم فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی،عدالت میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی، رابی پیرزادہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ ہے،وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں،رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

گلوکارہ مگر مچھ سانپ

مزید : صفحہ آخر