کمپیوٹر اسسریز میں فراڈ، مجرم کو 5 سال قید، پونے 10 کروڑ جرمانہ

  کمپیوٹر اسسریز میں فراڈ، مجرم کو 5 سال قید، پونے 10 کروڑ جرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے کمپیوٹرز ایسیسریز کی مد میں لوگوں سے فراڈ کیس میں ملوث مجرم عثمان ممتاز کو 5 سال قید اور 9 کروڑ 78 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنا دیاہے جبکہ مقدمہ میں شریک2ملزموں کو بری کردیاگیا،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کی جانب سے حارث قریشی نے دلائل دیئے، نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف تھا کہ ملزمان نے لوگوں سے کمپیوٹر کی خریدوفروخت کی مد میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا،ملزمان پر نیب کی جانب سے 2015 ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا،ملزمان لوگوں سے خریدوفروخت کے نام پر فراڈ میں ملوث تھے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم عثمان ممتاز کو مذکورہ بالا سزا وجرمانہ کا حکم سنا دیاہے جبکہ مقدمہ میں ملوث مجرم کے دیگر ساتھی ملزموں ذیشان اور رضوان کو بری کرنے کاحکم دے دیاہے، علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر فرحان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8فروری تک توسیع کر دی۔آئندہ تاریخ سماعت پر فرحان چیمہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

پانچ سال قید

مزید : صفحہ آخر