کرکٹ سیریز، ملزموں کو دوسرے روز بھی عدالتوں میں پیش نہ کیا جاسکا
لاہور(نامہ نگار)پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے باعث دوسرے روز بھی ماتحت عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہیں کیا جاسکا،پولیس حکام نے سیشن جج لاہور کو باقاعدہ آگاہ کردیاگیاہے کہ پولیس اہلکاروں کی میچ کی ڈیوٹی میں مصروف ہیں جس کے باعث ملزمان کو جیلوں میں قید رکھا گیاہے۔