جعلی چیک کیس، مجرم کو دوسال قید و جرمانے کی سزا

  جعلی چیک کیس، مجرم کو دوسال قید و جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس نے8 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمہ میں ملوث والے مجرم ذیشان کو2 سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاہے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا،ملزم کے خلاف 489/F کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے،ملزم نے لین دین کے تنازعہ پر درخواست گزار کو جعلی چیک دیاتھا،ملزم پہلے بھی فراڈ جیسے مختلف مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے،مقدمہ مدعی نے کہا کہ 8سال کا عرصہ گزرجانے کے باجود ابھی تک انہیں ان کی رقم نہیں ملی،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کے خلاف کارووائی کا حکم دہا جائے۔
جعلی چیک

مزید :

صفحہ آخر -