بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں کا ایک بار پھر سلسلہ شروع
کوئٹہ(یواین پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں کا ایک بار پھر سلسلہ شروع ہوگیا ہے سردی کی لہر برقرار‘گیس اور بجلی غائب‘عوام پریشان‘ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ایک با رپھر بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے برف بار ی اور بارش ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اچانک اضافہ‘گیس اور بجلی غائب ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4 ریکارڈ کی گئی‘ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ 27جنوری تک جاری رہے گا۔
بلوچستان بارش