مرید کے،ڈمپر اور کار میں ٹکر،ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، 4زخمی

  مرید کے،ڈمپر اور کار میں ٹکر،ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، 4زخمی

  



مریدکے(نامہ نگار)شیخوپورہ روڈ پر کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پرسیاہ رنگ کی کار اور ڈمپر کی آپس میں ٹکرہوگئی، جس کے نتیجے میں کار سوار ذکاء اللہ چیمہ، ایک خاتون اور کمسن بچی جاں بحق جبکہ ایک دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔مرنے والے ذکاء اللہ کا تعلق نواحی گاؤں ہردیو سے بتایا جاتا ہے۔ حادثہ کا شکار دیگر افراد میں انم زوجہ رب نواز 35سال, زینب دختر سوداگر 5 سال، ثمینہ زوجہ سوداگر 25 سال، مزمل ولد مظفر 12 سال، سکینہ زوجہ ارشد 55 سال، عائشہ نور دختر مظفر 1 سال شامل ہیں

تین افراد جاں بحق

مزید : صفحہ آخر