کراچی،ہسپتالوں میں پان، گٹکا، چھالیہ و تمباکو نوشی پر پابندی عائد

  کراچی،ہسپتالوں میں پان، گٹکا، چھالیہ و تمباکو نوشی پر پابندی عائد

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر کے ہسپتالوں میں پان، گٹکا، چھالیہ اور تمباکو کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈاکٹروں سمیت طبی و نیم طبی عملے، تیمارداروں کو تمباکو کے استعمال پر جرمانہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری ہسپتا لوں میں صفائی کی صورتحال کے پیش نظر تمباکو کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پان کی پیکوں سے رنگین سرکاری ہسپتالوں کی دیواریں اس بات کا ثبوت ہیں ہسپتالوں میں گٹکا اور تمباکو کثرت سے استعمال کیا جارہا ہے جس میں ہسپتال ملازمین بھی شامل ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماتحت ہسپتالوں میں ہر طرح کے تمباکو کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کہا ہے میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت تمام ہسپتالوں میں پان، گٹکا، چھالیہ اور تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی ہے ابتدائی طور پر خلاف ورزی کرنیوالے ملازمین کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد ا اور شوکاز نوٹس جاری کیا جائیگا، اس حوالے سے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جن پر سختی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے، کوشش ہے تمام ہسپتالوں میں فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

تمباکو نوشی پابندی

مزید : صفحہ آخر