نوجوان باہر جانے کی بجائے اپنے ملک کو ترجیح دیں،گورنر سندھ

نوجوان باہر جانے کی بجائے اپنے ملک کو ترجیح دیں،گورنر سندھ

  



کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نوجوان بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں حالا نکہ اس ملک میں سب کچھ ہے، پاکستان میں مواقع ہیں، آپ ہمت کریں، اللہ مدد کرنے والا ہے۔ طلبہ کی کامیابی کے پیچھے والدین کی کوششیں ہوتی ہیں، ان کی سوچ عظیم ہوتی ہے وہ قربانی دیتے ہیں، اپنی خواہشات کو دباتے ہیں تاکہ ان کی اولاد اپنا مستقبل تابناک بناسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالاجی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش ہشمت لودھی، عثمان انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی سید، رجسٹرار، پروفیسرز اور والدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پیر کو وزیراعظم کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک بانٹیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے لئے آئیڈیل ریاست مدینہ کی ہے جس کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک بار پھر ساری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اور پاکستان پھر سے ابھر رہا ہے۔ تقریب میں 271 طلبہ کو اسناد تفویض کی گئیں۔ 6 طلبہ کو سونے کے تمغوں سے نوازا گیا۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ آخر