پاک سعودی عرب تعلقات جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں، عبدالغفورحیدری

  پاک سعودی عرب تعلقات جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں، عبدالغفورحیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی)امت مسلمہ کو اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے، پاک سعودیہ تعلقات مضبوط مستحکم اور جذبہ ایمانی سے سرشار ہے، سعودیہ نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ حرمین کی حفاظت کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ کٹنے کو تیار ہے، عالمی برادری اور سعودیہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پہ آواز بلند کریں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے وفد کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پہ سینیٹر پروفیسر صاحبزادہ عبدالکریم،مولانا فضل الرحمن خلیل ودیگر موجود تھے۔انہوں نے خطے کی مجموعی صورتحال پہ بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ تعلقات کے سنہرے دور کا آغاز ہوا ہے۔ سعودیہ نے قدرتی آفات کی صورت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات صرف اقتصادی نہیں بلکہ ایمان کے جذبے سے سرشار ہیں۔
عبدالغفور حیدری

مزید :

صفحہ آخر -