پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات خراب، چیلنج صورتحال کا سامنا،منظوروٹو

پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات خراب، چیلنج صورتحال کا سامنا،منظوروٹو

  



اوکاڑہ (این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظوراحمد خاں وٹو نے کہاہے کہ پاکستان تحریک کا3صوبوں میں ناراضگیوں کاسلسلہ معنی خیز ہے،وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک دورے کامیاب رہے تاہم وزیر اعظم کواپنے ملک کے اندر چیلنج والی صورت حال کاسامنا ہے اندرونی معاملات کاٹھیک ہونا انتہائی اہم ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں منظوراحمد خاں وٹو نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری اورگڈگورننس کامقدان اپنی جگہ،اتحادیوں کی ناراضگی اپنی جگہ لیکن تین صوبوں پنجاب،کے پی کے اور بلوچستان میں بیک وقت اپنی جماعت سے ناراضگی کی آوازیں اٹھنا ایسے معاملات اس بات کے متقاضی ہیں معاملات کوفوری طورپر سنجیدگی سے حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ کامیاب حکومت کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ اس کی پالیسیوں کے خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔

منظور وٹو

مزید : صفحہ آخر