ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تفریح کیلئے لڑکے اور لڑکی کو ہیوی بائیک دے دی

  ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تفریح کیلئے لڑکے اور لڑکی کو ہیوی بائیک دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تفریح کے لیے لڑکے اورلڑکی کو اپنی سرکاری ہیوی بائیک دے دی۔ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک لڑکا اور لڑکی ڈولفن فورس کی سرکاری ہیوی بائیک کی سواری سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔واقعے کی ویڈیو سامنے ا?نے کے بعد سٹی پولیس آ فیس (سی پی او) راولپنڈی نے ڈولفن فورس کے 2 متعلقہ اہلکاروں آکاش اور ارسلان کو معطل کردیا ہے جب کہ 2 اہلکاروں رمضان اورعدنان کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی محکمانہ انکوائری بھی کی جارہی ہے۔

ڈولفن فورس

مزید :

صفحہ آخر -