خدام الحجاج کی مفت بھرتی کے نام پر بڑا سکینڈل سامنے آنے کا خدشہ،سوشل میڈیا پر مافیا سرگرم

  خدام الحجاج کی مفت بھرتی کے نام پر بڑا سکینڈل سامنے آنے کا خدشہ،سوشل میڈیا ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)خدام الحجاج کی مفت بھرتی کے نام پر بڑے سکینڈل کی گونج سنائی دینے لگی،وزارت مذہبی امور اور ٹریول ایجنٹوں کے نام استعمال کر کے ملک بھر کے کئی شہروں میں مفت ویزہ، ٹکٹ کے ساتھ پر کشش مراعات کے نا پر خدام الحجاج کی جعلی بھرتی کا مکروہ دھندہ سوشل میڈیا پر جاری، وزارت مذہبی امور کے ساتھ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ حکومت پاکستان کا اعلان لاتعلقی،عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت،حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کسی کمپنی کو حجاج کرام کی بھرتی کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا ایسی کسی کمپنی کے جھانسے میں نہ آئیں اور نہ کسی قسم کی رقم ادا کریں،ملازمت کی تصدیق کیلئے ویب سائٹ سے تصدیق کریں،عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خدام الحجاج کی جعلی بھرتی کرنیوالا گروہ پر کشش مراعات مثلاََ مفت ویزہ و ٹکٹ وغیرہ کی آفر دے کر لوگوں سے پیسے ہتھیانے کی کوشش کرتا ہے ان جعل سازکمپنیوں کی طرف سے سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے جعلی اشتہارات شائع کروا کر لوگوں کو طے شدہ میڈیکل لیب میں چیک اپ کروانے کے لیے کہا جاتا ہے،عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ یا کسی بھی پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرانٹس کی طرف سے خدام الحجاج کی بھرتی کیلئے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیاگیا ایسی جعل ساز کمپنیوں،ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی اے کو سخت کاروائی کے لیے ہر ایسا کیس بھیجا جاتا ہے اور ملوث موبائل نمبر ز،رابطہ نمبرز کو بلاک کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمپیونیکیشن اتھارٹی کو بھیجا جا رہا ہے،عوام سے گزارش ہے کہ ایسے اشتہار کی صورت میں کسی کو کوئی رقم ادا نہ کریں،بیرون ملک ہر ملازمت کی تصدیق بیورو کی ویب سائٹ www.beoe.gov.pk/foreign-jobsسے کریں۔

خدام الحجاج

مزید : صفحہ آخر