مسلمان مسافروں سے ”امتیازی سلوک“پر ڈیلٹا ایئرلائن کو 50 ہزار ڈالر جرمانہ

مسلمان مسافروں سے ”امتیازی سلوک“پر ڈیلٹا ایئرلائن کو 50 ہزار ڈالر جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے 'ڈیلٹا ایئرلائنز' پر 3 مسلمان مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے اور انہیں جہازوں سے اتارنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق اپنے حکم نامے میں محکمے نے کہا کہ ڈیلٹا ایئرلائنز تین مسافروں کو جہازوں سے اتار کر 'متعصبانہ رویہ اپنانے' اور 'امتیازی سلوک کے قوانین کی خلاف ورزی' کی مرتکب قرار پائی۔مسافروں کے ساتھ ایئرلائن کے امتیازی سلوک کے ایک واقعے میں 26 جولائی 2016 میں ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ مسلم جوڑے کے برتاؤ سے بہت بے چین اور گھبراہٹ کا شکار ہورہی ہیں، جس کے بعد اس جوڑے کو پیرس کے چارلس ڈی گاؤلے ایئرپورٹ پر ڈیلٹا کی فلائٹ 229 سے اتار دیا گیا۔اس جوڑے کی خاتون نے سر پر اسکارف باندھ رکھا تھا جبکہ مرد نے اپنی گھڑی میں کوئی چیز داخل کی تھی۔فلائٹ اٹینڈنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مرد کو اپنے موبائل فون سے کسی کو پیغام بھیجنے کے دوران لفظ 'اللہ' کا کئی بار استعمال کرتے دیکھا تھا۔اس کے بعد جہاز کے پائلٹ نے ڈیلٹا کے کارپورٹ سیکیورٹی حکام سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ دونوں مرد و خاتون امریکی شہری تھے جو واپس وطن لوٹ رہے تھے اور جن سے متعلق کوئی شک نہیں تھا۔تاہم جہاز کے پائلٹ نے انہیں طیارے میں بٹھانے سے انکار کردیا۔
جرمانہ

مزید :

صفحہ آخر -