کمسن لڑکی سے زبردستی نکاح کرنے والا ملزم گرفتار، نکاح خواں کی تلاش جاری

  کمسن لڑکی سے زبردستی نکاح کرنے والا ملزم گرفتار، نکاح خواں کی تلاش جاری

  



پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک) بڑی بہن کے رشتے سے انکار پر پڑوسی کے بیٹے نے اس کی کمسن بہن سے زبردستی نکاح کرلیا۔زبردستی نکاح کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے شاہ عالم میں پیش آ یا جہاں شہری سید محمد کی درخواست پر مرکزی ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سید محمد کا درخواست میں کہنا تھا کہ پڑوسی کے لڑکے کو بڑی لڑکی کا رشتہ دینے سے منع کیا تو عدم موجودگی میں آکر ناسمجھ اور کمسن چھوٹی بیٹی سے نکاح کیا اور اس کا دعوے دار بن گیا۔ پولیس کے مطابق ندیم نامی شخص نے کم عمر لڑکی شیمہ کے ساتھ زبردستی نکاح کرلیا تھا جس کے بعد ملزمان اور نکاح پڑھانے والے مولوی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

کمسن لڑکی

مزید : صفحہ آخر