فیصل آباد، گودام میں آتشزدگی ایک شخص جاں بحق
فیصل آباد (یواین پی)پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کے ایک گودام میں ذخیرہ کی گئی کاٹن ویسٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔فیصل آباد کے اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک گودام میں کاٹن ویسٹ ذخیرہ کی گئی تھی جس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
آتشزدگی