سرمنڈوانے پر 2 نوجوانوں نے اپنے اپنے والد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

  سرمنڈوانے پر 2 نوجوانوں نے اپنے اپنے والد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

  



فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوری کے شبہ میں سر منڈوانے پر 2 نوجوانوں نے اپنے اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، پولیس نے دونوں کے والد کو گرفتار بھی کرلیا۔فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں 2 نوجوانوں فرمان علی اور اس کے دوست دانش نے سر منڈوانے پر اپنے اپنے والدکے خلاف مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے دونوں کے والدکو گرفتار کرلیا۔ نوجوان فرمان علی کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر سے 50 ہزار روپے کی رقم چوری ہوئی تھی، جس کے بعد سے فرمان اور اس کا دوست دانش گھر سے فرار تھے۔فرمان علی کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں نے شہر سے دو،تین دن باہر رہ کر رقم خرچ کردی، جس پر سزا کے طور پر دونوں کے سر منڈوا دیے تھے۔

مقدمہ درج

مزید : صفحہ آخر