حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، فواد چوہدری

  حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے، فواد چوہدری

  



جہلم(این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتوں کو وکلا سے ڈرتے رہنا چاہیے۔ جو حکومتیں وکلا سے نہیں ڈرتیں ان کو گھر جانا پڑتا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنڈدادن خان بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا میں جمہوری عمل سب سے زیادہ موثر ہے، ہم نے عوام سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق بنایا ہے۔صاف پانی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رواں سال کھیوڑہ میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پنڈدادن خان میں شہریوں کو طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہرن پور سے جلال پور تک سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جوان پاکستان پروگرام کے تحت ینگ وکلا قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا چیمبرز کے لیے فنڈ ارینج کروں گا۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ آخر