اورکزئی،سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی،3دہشت گرد ہلاک، 4سہولت کار گرفتار

اورکزئی،سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی،3دہشت گرد ہلاک، 4سہولت کار گرفتار

  



ہنگو(این این آئی)ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دور ان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے فورسز نے دہشت گردوں کے 4 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق اورکزئی خیبر اور درہ آدم خیل سے بتایا جاتاہے آپریشن خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر پاک آرمی سی ٹی ڈی،ایف سی نے حساس اداروں کی ساتھ مشترکہ آپریشن میں ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کے علاقہ بیزوٹ میں دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہونے پر جھڑپ میں مبینہ دہشت گرد سید،زبیر عرف ریاض،ایک اور دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک کر دئیے گئے۔جبکہ فورسز نے کامیاب کاروائی میں مبینہ دہشت گردوں کے 4 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق ضلع اورکزئی،خبیر اور درہ آدم خیل سے بتایا جاتا ہے۔

دہشت گرد ہلاک

مزید : صفحہ آخر