آٹا اور گندم بحران باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پیدا کئے جانے کا انکشاف

آٹا اور گندم بحران باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پیدا کئے جانے کا انکشاف

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کو آٹا اور گندم بحران سے متعلق رپورٹ ارسال کردی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے بحران با قا عد ہ منصوبہ بندی سے پیدا کیا گیا، اس میں بعض سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپو ر ٹ میں آٹا اور گندم بحران کے ذمہ دار بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کی نشاندہی کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے آٹا اور گندم بحران محکمہ خوراک کی انتظامی نااہلی اور سیاسی دباؤکی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا نومبر تک گندم 1550 روپے فی من تھی جسے منصوبہ بندی سے 1950 روپے تک پہنچایا گیا، دو ماہ قبل مارکیٹ میں گندم وافر تھی، تاہم دسمبر میں غائب ہونے لگی۔وزیراعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا صاف شدہ گندم 2100 روپے من ملنے پر چکی مالکان نے بھی قیمت بڑھا دی ہے۔

بحران منصوبہ بندی

مزید : صفحہ اول