بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعا ل فائرنگ،ایک خاتون زخمی

بھارتی فوج کی چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعا ل فائرنگ،ایک خاتون زخمی

  



راولپنڈی(آئی این پی) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعا ل فائرنگ،شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سریآن گاؤں کی رہائشی 21 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔

بھارتی فوج

مزید : صفحہ اول