آئمہ وخطباء کا ماہانہ 10 ہزار روپے نہ ملنے پر اظہار مایوسی

آئمہ وخطباء کا ماہانہ 10 ہزار روپے نہ ملنے پر اظہار مایوسی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے آئمہ و خطباء کیلئے ماہانہ10ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان قصہ پارینہ بن کر رہ گیا، آئمہ و خطباء کا ماہانہ وظیفہ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار اور فوری وٖظائف اجراء کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں آئمہ و خطباء کیلئے ماہانہ10ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئمہ و خطباء حضرات سے کوائف طلبی کے بعد ان کے انٹرویو بھی کئے گئے تھے۔ تاہم اب حکومت کی جانب سے کئی سال گزرنے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکومت کے مختلف ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ آئمہ اور خطباء حضرات کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی محکمہ اوقاف اور کبھی محکمہ بلدیات سے رابطہ کرنے کا لولی پاپ دیا جاتا ہے تاہم سالہا سال سے مسئلہ تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئمہ و خطباء حضرات کو ماہانہ وظیفہ کے اجراء کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔

مزید : صفحہ اول