ہنگو،فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک،4 سہولت کار گرفتار
ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی۔فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک۔فورسز نے دہشت گردوں کے 4 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق اورکزئی خیبر اور درہ آدم خیل سے بتایا جاتاہے آپریشن خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر پاک آرمی سی ٹی ڈی،ایف سی نے حساس اداروں کی ساتھ مشترکہ آپریشن میں ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کے علاقہ بیزوٹ میں دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہونے پر جھڑپ میں مبینہ دہشت گرد سید،زبیر عرف ریاض،ایک اور دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک کر دئیے گئے۔جبکہ فورسز نے کامیاب کاروائی میں مبینہ دہشت گردوں کے 4 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق ضلع اورکزئی،خبیر اور درہ آدم خیل سے بتایا جاتا ہے۔