مردان،انسداد پولیو مہم 27 جنوری سے شروع ہوگی

مردان،انسداد پولیو مہم 27 جنوری سے شروع ہوگی

  



مردان (بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومردان جان محمد خان نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے یہ مرض خاتمے کے قریب ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی صوبیہ ضیاء،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشرز،ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان، ڈپٹی ڈی ایچ او، محکمہ سوشل ویلفیئر، بلدیات، صحت، تعلیم اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 27 جنوری سے شروع ہوگی جس میں کل 403398ٹارگٹڈ بچوں کیلئے 1186موبائل،93فکسڈ،48ٹرانزٹ،8رومنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور یہ موبائل ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر 5سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مردان نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع مردان میں انکاری والدین کے بہت سے کیسز سامنے آرہے ہیں اس سلسلے میں علمائے کرام، بلدیاتی نمائندگان، پٹواری اور سکول اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کریں تاکہ انکاریوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔ انہوں ضلعی پولیس کو ہدایت کی کہ رواں مہم میں سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے جبکہ محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ آنے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکے اور مذید کہا کہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔

مزید : صفحہ اول