کراچی سی این جی اسٹیشنز کو آج گیس سپلائی بحال رکھنے کا اعلان

کراچی سی این جی اسٹیشنز کو آج گیس سپلائی بحال رکھنے کا اعلان

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی نے کراچی کے سی این جی اسٹیشنز کے لیے آج (اتوار)صبح 8بجے سے رات 8بجے سپلائی بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجما ن ایس ایس جی سی کے مطابق مختلف گیس فیلڈزسے ملنے والی گیس کی مقدارکم موصول ہورہی ہے جس کے سبب لائن پیک سخت متاثرہے۔انتہائی کم پریشرکی وجہ سے گھریلوصارفین کوگیس پہنچانے میں مشکلات کاسامناہے۔انہوں نے کہا کہ سی این جی صارفین کی مشکلات کوسامنے رکھتے ہو26جنوری بروزاتوار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی سپلائی جاری رکھی جائیگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ کاشیڈول گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول