دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ہماری معیشت کو نقصان پہنچا،اسد قیصر

دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ہماری معیشت کو نقصان پہنچا،اسد قیصر

  



اسلام آباد(آئی این پی) اسپیکر قومی سمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر جب بھی آزمائش آئی اللہ نے ان کو سرخرو کیا، ہم جب دینے والے بن جائیں گے تو اللہ ہمیں بھی نوازے گا۔تفصیلات کے مطابق زراعت کے جدید طریقوں پرغذائی تحفظ اور بلا سود قرضوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے ہماری معیشت کو نقصان پہنچا۔ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کے پی کو پہنچا، جنگ کی وجہ سے سوات اور بونیر کے عوام کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔اسپیکر قومی سمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر جب بھی آزمائش آئی اللہ نے ان کو سرخرو کیا ہے۔ ہم جب دینے والے بن جائیں گے تو اللہ ہمیں بھی نوازے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے، نئے پاکستان کا وعدہ پورا ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔وزیراعظم عمران خان 31جنوری کو احساس کفالت پروگرام کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین سمیت نادار افراد کی مالی امداد کی جائے گی اور انتہائی مستحق افراد کو 2ہزار روپے ماہانہ رقم دی جائے گی۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ اول