کراچی،سچل پولیس نے قتل کے الزام میں میاں بیوی کوگرفتارکرلیا

  کراچی،سچل پولیس نے قتل کے الزام میں میاں بیوی کوگرفتارکرلیا

  



کراچی (کرائم رپورٹر)سچل پولیس نے چند روز قبل بھٹائی آباد میں گھر کے اندر تیز دھار آلے سے جاوید نامی شخص کو گلاکاٹ کر قتل کرنے کے الزام میں میاں اور بیوی کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او شفیق آفریدی نے بتایا کہ مقتول کے ملزم عمران کی اہلیہ سے تعلقات تھے جس کا ملزم عمران کو پتا چل گیا تھا، جس دن قتل کی واردات ہوئی مقتول بھٹائی آباد میں رہائش پذیر اپنے بھتیجے کے گھر آیا تھا اور وہیں پر ملزم کی اہلیہ کو بھی بلایا جس پر دونوں میاں بیوی منصوبہ بندی کے تحت وہاں پر پہنچے تھے اور موقع پاکر جاوید کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

مزید : صفحہ آخر