قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومتی شخصیات ہیں،رحمت وردگ

  قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومتی شخصیات ہیں،رحمت وردگ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے تحریک استقلال کراچی کے ضلعی عہدیدار حاجی نواز سے بات چیت کرتے ہوئے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بے جا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ہمیشہ حکومت کے لوگ ہی ملوث ہوتے ہیں جو راتوں رات کھربوں روپے کمالیتے ہیں۔ حکومت جن کی ذمہ داری قیمتوں میں کنٹرول کی لگاتی ہے وہی لوگ قیمتوں میں اضافے کا سبب بن کر ذاتی جیب بھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عہدوں سے کھربوں کمانے والے پارٹی پر اپوزیشن دور میں بھاری رقوم خرچ کرتے ہیں اور پھر اقتدار میں آکر لگائی گئی رقوم منافع سمیت راتوں رات وصول کرلیتے ہیں اور حکمران انہیں کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ پوری پارٹی فنڈنگ ان کے مرہون منت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی مافیا کا کے پی کے کی معدنیات پر بھی قبضہ ہے اور اربوں روپے کمائے جارہے ہیں۔حکومت نے انہی لوگوں کو آٹے چینی بحران پر قابو پانے والی کمیٹی کی سربراہی سونپ دی ہے جو خود آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس میڈیا کی وجہ سے PTIکو یہ مقام حاصل ہوا ہے

مزید : صفحہ آخر