عوام جعلسازوں سے ہوشیار رہیں،ترجمان محکمہ کچی آبادی سندھ

عوام جعلسازوں سے ہوشیار رہیں،ترجمان محکمہ کچی آبادی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی کچی آبادیوں میں جعلسازی سے پلاٹوں کی خرید وفروخت سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے محکمہ کچی آبادی کے نام پر جعلی ٹھپوں کے زریعے پلاٹوں کی چالانوں کے معاملے کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ کے ترجمان نے آج اپنے ایک بیان میں کہی۔ علاوہ ازیں جعلی ٹھپوں کے زریعے رسیدیں بنانے کے عمل میں محکمہ کچی آبادی کے افسران کے مبینہ طور ملوث ہونے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں،ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضبلوچ میڈیا کے ذریعے عوام الناس سے پہلے بھی اپیل کر چکے ہیں کے چالان خود وصول کریں اور خود بینک میں جمع کروائیں تاکہ ہر قسم کی جعلسازی سے محفوظ رہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جعلی ٹھپوں اور رسیدوں کے اسکینڈل میں اگر محکمے کے ملازمین ملوث نکلے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور عوام جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -