کرپشن ملکی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ بن چکاہے، مفتی محمدنعیم

  کرپشن ملکی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ بن چکاہے، مفتی محمدنعیم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملک کو دشمنوں سے زیادہ نقصان کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے پہنچایاہے، ملکی ترقی واستحکام کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے موجودہ حکومت سے کرپشن کے خاتمے کی توقعات ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ دعوؤں اور وعدوں کی نفی اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ جاری بیان کے مطابق مفتی محمدنعیم نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کو قوم نے مینڈیٹ کرپشن کے خاتمے کیلئے دیا تھاجس کیلئے قوم ہر قربانی دینے کو تیار نظر آرہی ہے اور حکومت نے کرپشن کے خاتمے کی کوششیں بھی ضرور کی ہوں گی لیکن ٹرانسپرنسی انٹرنشینل کی رپورٹ حکومتی دعووں اور وعدوں کی نفی ہورہی جوعوامی تشویش اورمایوسی کا باعث ہے، حکومت چاہیے وہ اب اپنی صفومیں موجود کرپٹ عناصر کیخلاف بھی گیرا تنگ کرے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت سے سخت قوانین بنائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک ہمارے سامنے ہیں جہاں اقتدار میں موجود افراد کرپشن میں مبتلا نہیں بلکہ اپنے اپنے ملک سے مخلص ہیں

مزید : صفحہ آخر