بدنام زمانہ احتساب کیخلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں،آپ یہ کام کریں، نوازشریف نے شاہد خاقا ن کو اہم ہدایات جاری کردیں

بدنام زمانہ احتساب کیخلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں،آپ یہ کام کریں، ...
بدنام زمانہ احتساب کیخلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں،آپ یہ کام کریں، نوازشریف نے شاہد خاقا ن کو اہم ہدایات جاری کردیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نوازشریف نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی کو لاہور سے گرفتار کیا تھا ،ان پر اربوں روپے مالیت کے ایل این جی کےغیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015 میں کم قیمت پر ایل این جی کے ٹھیکے دئیے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 220 ارب روپے کے ٹھیکے اس کمپنی کو دئیے جس میں وہ خود شیئر ہولڈر ہیں۔نیب نے 2016 میں کیس بند کر دیا تھا جبکہ 2018 میں کیس کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی