مسئلہ کشمیر کو ہلکا نہ لیں، یہ اتنا آسان نہیں جتنا دنیا سمجھ رہی ہے،عمران خان

مسئلہ کشمیر کو ہلکا نہ لیں، یہ اتنا آسان نہیں جتنا دنیا سمجھ رہی ہے،عمران خان
مسئلہ کشمیر کو ہلکا نہ لیں، یہ اتنا آسان نہیں جتنا دنیا سمجھ رہی ہے،عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اقوام عالم کو باور کرایا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو وہ ہلکا نہ لیں،دنیا اس مسئلے کو جتنا آسان سمجھ رہی ہے یہ اتنا ہی بڑا معاملہ ہے۔دی نیوز کے مطابق غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ سے ملاقات انہیں مسئلہ کشمیر اور موجودہ صورتحال پر مکمل بریفنگ دی اور انہیں اس معاملے کی حساسیت سے آگاہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں تاہم وہ نہیں جانتے کہ ان کی کوششوں کے نتائج کیا نکلیں گے۔ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر پر قبضے کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انڈین آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے اور ایسی کسی بھی صورت میں خطے کا امن برقرار نہیں رہے گا۔

قبل ازیںسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی عمران خان نے کہا تھا کہ دنیا اب تسلیم کر رہی ہے کہ کشمیر اور بھارت میں جمہوریت دشمن اور فسطائی نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے جو علاقائی امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی کی فسطائی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان تکلیف میں مبتلا ہیں۔

مزید : قومی