کشمیریوں کے یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی سے ایک اور افسوسناک خبرآگئی

کشمیریوں کے یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی سے ایک اور افسوسناک خبرآگئی
کشمیریوں کے یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی سے ایک اور افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کی جانب سے منائے جانے والے یوم سیاہ پر بھارتی فورسز نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے تینوں کشمیریوں کو ترال میں شہید کیاگیا۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔یوم سیاہ منانے کی اپیل حسب سابق حریت رہنماو¿ں کی جانب سے کی گئی تھی۔کشمیریوں کی آوازکو دبانے کیلئے بھارت نے پہلے سے کرفیو کا شکاروادی میں مزید سختیاںعائد کردی ہیں۔متوقع احتجاج کے پیش نظر جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو شروع ہونے والے بھارتی محاصرے کو 175 دن ہو گئے ہیں۔ وادی میں انٹرنیٹ ، ذرائع نقل و حمل سب منجمد ہیں۔خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے مگر بھارت اپنی ڈھٹائی پر قائم ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -