’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام سے مایوس پاکستانیوں کی گالیاں، خلیل الرحمان قمر نے چپ توڑ دی،انتہائی جذباتی بیان

’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام سے مایوس پاکستانیوں کی گالیاں، خلیل الرحمان قمر ...
’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام سے مایوس پاکستانیوں کی گالیاں، خلیل الرحمان قمر نے چپ توڑ دی،انتہائی جذباتی بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے آر وائی ڈیجیٹل پر مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘کے اختتام پر ڈرامہ کے مرکزی کردار دانش کے انتقال پر ناظرین کی بڑی تعداد مایوس دکھائی دی، ایک طرف روتے اور آنسو بہاتے لوگ سینما گھروں کے باہر افسوس کرتے دکھائی دیئے دوسری جانب سوشل میڈیا پر میمز اور تنقید کا طوفان آگیا۔


لوگوں کی تنقید پر ردعمل دینے کیلئے خلیل الرحمان قمر نے ٹویٹر کا سہارا لیا،انہوں نے کہااس ملک سے تعلق رکھنے والاہر شخص وہ چاہے حسد میں مجھے گالیاں دے رہا ہو وہ مجھ سے منسوب ہے اور میں اس سے منسوب ہوں۔

ڈرامہ کے اختتام پر انہوں نے کچھ اشعار کی مدد سے ڈرامے میں دانش کی موت کے سین کا دفاع کرنے کی بھی کوشش کی ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں چند اشعار پوسٹ کئے اور لکھا
کہاں جوڑ پائیں گے ہم دھڑکنوں کو
کہ دل کی طرح ہم بھی ٹوٹے ہوئے ہیں
یہ مانا کہ تم سے خفا ہیں ذرا ہم
مگر زندگی سے بھی روٹھے ہوئے ہیں
یہ ہی ہم نے سیکھا ہے جرمِ وفا سے
بچھڑ جائیے گا تو ، مر جائیے گا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ ’جب کچھ لوگ جھوٹ پڑھنا اور جھوٹ سننا پسند کرنے لگیں تو لگتا ہے سچ لکھنا خطرناک ہو گیا ہے لیکن میں تو لکھتا رہوں گا I don’t care۔

واضح رہے ان کا لکھا ڈرامہ میرے پاس تم ہو مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے کل شب اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

مزید :

تفریح -