چین میں موجود پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں،کسی میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، معاون خصوصی صحت

چین میں موجود پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں،کسی میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ...
چین میں موجود پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں،کسی میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، معاون خصوصی صحت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ووہان میں موجود 500 پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں،اب تک کسی پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ووہان میں موجود 500 پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں،اب تک کسی پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزاکاکہنا ہے کہ چین میں پاکستان کے سفیر سے رابطے میں ہیں، پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہے،طلبہ کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا ہے کہ طلبہ کو صبر سے کام لیتے ہوئے ان ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہو گا، صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہاہے کہ پاکستان میں ایک بھی کیس کرونا وائرس کا کنفرم نہیں ہوا،کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں ،ایئرپورٹس پر کاﺅنٹرز قائم کردیئے ہیںجبکہ متعلقہ افراد کیساتھ رابطے میں ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد