مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدام کےخلاف ہیں،عالمی طاقتیں بھارت کو مذاکرات پر مجبور کریں،وزیراعظم آزادکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدام کےخلاف ہیں،عالمی ...

  



مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیریوں کے یوم سیاہ پر کہا ہے کہ 70 سال سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرجمہوری طریقہ اپنائے ہوئے ہے،بھارت کی جمہوریت کااصلی چہرہ مقبوضہ کشمیر میں نظر آرہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدام کےخلاف ہیں،یہ مسئلہ اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے،عالمی طاقتیں بھارت کو مذاکرات پر مجبور کریں

میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کشمیری عوام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لئے یوم سیاہ ہے،بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے ،70 سال سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرجمہوری طریقہ اپنائے ہوئے ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کی جمہوریت کااصلی چہرہ مقبوضہ کشمیر میں نظر آرہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدام کےخلاف ہیں،بھارت بتائے کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جوہواکیاوہ جمہوری ملک کرتا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی،مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیری عوام ہیں ،یہ مسئلہ اب انسانی مسئلہ بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بھارت کو مذاکرات پر مجبور کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد