سفیر پاکستان کی سعودی وزیر تعلیم سے ملاقات

سفیر پاکستان کی سعودی وزیر تعلیم سے ملاقات
سفیر پاکستان کی سعودی وزیر تعلیم سے ملاقات

  



ریاض (وقار نسیم وامق) سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے جمعرات کے روز سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد الشیخ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔  مملکت میں پاکستانی انٹرنیشنل اسکولوں سے متعلق امور اور  باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سفیر نے  سعودی وزیر تعلیم کو پاکستانی اسکولوں کے تعلیمی معیار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔  مزید یہ کہ سفیر نے واضح کیا کہ مملکت میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے گذشتہ برسوں کے دوران پاکستانی  خاندانوں کی تعلیمی ضروریات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔  مملکت کے دس پاکستانی اسکول پاکستانیوں  کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔  اسی تناظر میں ، سفیر نے کچھ چیلنجوں اور مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جن کا سامنا پاکستان کے اسکولوں کو  ہے تاکہ وہ مملکت کی ایک سب سے بڑی اورسیز کمیونٹی کی تعلیمی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

سعودی وزیر  نے معیاری تعلیم کی فراہمی میں پاکستانی انٹرنیشنل اسکولوں کے کردار کو سراہا اور اسکولوں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے ان کی بھر پور مدد کی پیش کش کی۔ سفیر نے شاہ سلمان اور وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مملکت میں پاکستان انٹرنیشنل اسکولوں کی بہتری کے لئے کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی۔

مزید : عرب دنیا