انڈونیشیا سے گرفتار کر کے پاکستان لایا جانے والا ملزم فائرنگ سے ہلاک

انڈونیشیا سے گرفتار کر کے پاکستان لایا جانے والا ملزم فائرنگ سے ہلاک
انڈونیشیا سے گرفتار کر کے پاکستان لایا جانے والا ملزم فائرنگ سے ہلاک

  



گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) انٹرپول کی مدد سے انڈونیشیا سے گرفتار کر کے پاکستان لایا جانے والا ملزم فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر آباد ڈسکہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم لقمان عرف ہلا مارا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لقمان کو سامان کی برآمدگی کے لیے وزیر آباد لے جایا جا رہا تھا اس دوران موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس سے لقمان ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت ماسٹر اعجاز کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی لقمان عرف ہلاکو سے پرانی دشمنی تھی۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم لقمان کوانٹرپول کے ذریعے انڈونیشیا سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا تھاجس کے خلاف بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کے 26 مقدمات درج تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ