اقرار الحسن کا بیٹا بھی رومی کا مداح نکلا، ملاقات کیلئے کہاں جا پہنچے؟صحافی نے خود ہی بتادیا

اقرار الحسن کا بیٹا بھی رومی کا مداح نکلا، ملاقات کیلئے کہاں جا پہنچے؟صحافی ...
اقرار الحسن کا بیٹا بھی رومی کا مداح نکلا، ملاقات کیلئے کہاں جا پہنچے؟صحافی نے خود ہی بتادیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقرار الحسن کا بیٹا بھی رومی کا مداح نکلا۔ اقرار رالحسن کہتے ہیں کہ ان کے بیٹے پہلا ج کو رومی سے ملوانے کیلئے وہ ڈرامے کا پریمئر دیکھنے سینما پہنچ گئے تھے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ میرے پاس تم ہو‘پر تبصروں اور تجزیوں سے کاسلسلہ جاری ہے،ڈرامے کی کاسٹ اور اپنے پسندیدہ ہیرو ہیروئنز پر بھی بات ہورہی ہے، ان لوگوں میں سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں کئی سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی اقرارالحسن نے اپنے ٹویٹ میں بتا یا ہے کہ ان کا بیٹا بھی ڈرامے کے سب سے دلچسپ کردار رومی (شیس)کا مداح ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اقرارالحسن نے لکھا’ رومی(شیس) اپنے ایک مداح کے ساتھ۔پہلاج اس کے کام اور معصومیت دونوں سے متاثر ہے۔صرف رومی سے ملنے کیلئے ہم میرے پاس تم ہو کا پیریمئر دیکھنے کیلئے گئے،ماشااللہ۔‘

اقرار الحسن نے دونوں خوبصورت بچوں کی ایک تصویر بھی شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سریل میرے پاس تم ہو کو ملنے والی شاندار پذیرائی کی وجہ سے اے آروائی نے اس کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی جس پر سینما گھروں میںکھڑکی توڑ رش دکھائی دیا۔آخری قسط پربہت سے لوگوں نے ڈرامے کے مرکزی کردار کے مرنے پر دکھ کا اظہارکیاجبکہ کئی لوگوں نے مصنف کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید : تفریح /علاقائی /سندھ /کراچی